فوری جائیں شہر کی ساری مشینری سے نسلہ ٹاور گرائیں، سپریم کورٹ کا کمشنر کراچی کو حکم

0
172

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور انہدام عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوری جائیں شہر کی ساری مشینری اور اسٹاف لئے جائیں نسلہ ٹاور گرائیں۔ کمشنر کراچی پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی
کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوشش کو چھوڑیں سیدھا جیل جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو فوری گرانے کا حکم دیتے ہوئے دوپہر تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور انہدام عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر نسلہ ٹاور سےمتعلق کمشنر کراچی نے رپورٹ پیش کی، جس پر لارجر بینچ نےعدم اعتماد کا اظہار کیا، جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کمشنر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مس کنڈیکٹ کیا۔

چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کیا کہ کیا یہ کمشنر کراچی بننےکا اہل ہے؟ عہدہ چھوڑ دیں، یہ آپ کے کرنے کا کام نہیں، کمرہ عدالت میں موجود کمشنر کراچی نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہر کو رپورٹ دیں، ورنہ آپ کو یہاں سےسیدھاجیل بھیجیں گے۔

چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ کارروائی کی تصاویر بھی ساتھ لائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں