سندھ اسمبلی پریس گیلری میں صحافیوں کا احتجاج

0
85

کراچی: سندھ اسمبلی کی پریس گیلری میں جمعرات کو صالح پٹ سکھر کے صحافی اجے لعلوانی کی بیہمانہ قتل پر صحافیوں نے احتجاج کیا۔

 یہ احتجاج ایسوسی ایشن آف پارلیمنٹری جرنلسٹس ( اے پی جے) پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی آر اے) اور سندھ جرنلسٹس کاؤنسل کے تحت کیا گیا تھا۔ احتجاجی مظاہرے میں پارلیمانی رپورٹرز نے بھرپور شرکت کی اور صحافی اجے لعلوانی کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کے لئے زبردست نعرے بازی کی۔ صحافیوں نے پلے کارڈز اور بینرز بھی تھامے ہوئے تھے جن پر اجے لعلوانی کے قتل کی مزمت اور قاتلوں کو گرفتار کرنے مطالبات درج تھے۔ احتجاجی صحافیوں نے پریس گیلری میں اجے لعلوانی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

 اس موقع پر سندھ حکومت کی طرف سے صوبائی وزیر اسماعیل راہو، پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے احتجاجی صحافیوں سے مزاکرات کئے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار اور جمال صدیقی نے بھی صحافیوں سے اظہار ہمدردی کیا اور صحافیوں کے مطالبات سنے۔ صوبائی وزیر اور ارکان اسمبلی نے مقتول صحافی اجے لعلوانی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

 اسماعیل راہو نے کہا کہ پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔ ہماری کوشش ہے کہ قاتل جلد بے نقاب کئے جائیں اس ضمن میں ایوان میں بھی بات کی جائیگی جبکہ سکھر پولیس کو بھی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں