سندھ حکومت کا گزشتہ سیلاب کے حوالے سے ترقیاتی کام کا آغاز، ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی شدہ رقم واپس کرنے کا حکم

0
34

کراچی: سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ نے گزشتہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں مختلف ترقیاتی اور امدادی کاموں کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت طلب کر لی ہے۔ یہ منصوبے ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے شروع کیے جائیں گے۔ منصوبوں میں انفرا اسٹرکچر ری ہیبلیٹیشن، ذریعہ معاش کی بحالی، انسٹیٹیوشنل اسٹرینتھنگ، پروجیکٹ مینجمنٹ اور اپریشنل کاسٹ اور کنٹیننٹ ایمرجنسی رسپانس شامل ہیں۔

دریں اثناء سندھ حکومت کے سول سرونٹس کی تنخواہوں سے فلڈ ریلیف کے نام پر منہا کی گئی رقم واپس ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کٹوتی شدہ رقم اگلے ماہ کی تنخواہ میں شامل کر دی جائے گی اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں