وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں پبلک پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 32 واں اجلاس

0
35

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں پبلک پارٹنرشپ (پی پی پی) پالیسی بورڈ کا 32 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء نثار کھوڑو، امتیاز شیخ، ناصر شاہ، سہیل سیال، اویس شاہ، مرتضیٰ وہاب، ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وی سی این ای ڈی، سیکریٹری ورکس، چیئرمین ایس آر بی، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری بلدیہ، سیکریٹری توانائی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر شریک تھے۔
نبی سر سے ویجھر تھر بلاک ون تک پانی کی فراہمی میں تھر کول بلاک ون 1650 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔

ایکس پروجیکٹ کو 200 کیوسک پانی پہچانا ہے۔ پانی کیلئے فراش ریگیولیٹر سے نبی سر تک کینال بنائی جائے گی۔نبی سر سے ویجھر تک 60 کلو میٹر کا فیصلہ جو پائپ لائن بنے گی۔ ایک پانی کا حوض نبی سر اور ایک ویجھر پر بنے گا۔ پمپنگ اسٹیشن کیلئے ایک 4.8 میگا واٹ کا پلانٹ لگے گا اور پانی کو صاف کرنے کیلئے ایک ٹریٹمنٹ پلان بھی لگے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق یہ سندھ حکومت پی پی پی موڈ کے تحت بنانا چاہتی ہے اور خخیہ بہت اہم منصوبہ ہے۔ بورڈ نے پروجیکٹ کو پی پی پی موڈ پر بنانے کی منظوری دیدی۔

میر پور خاص ایکسپریس وے میں یہ میرپور روڈ سے وائے جنکشن تک سڑک بنے گی۔ آئی سی آئی برج پر ایکسپریس وےکا انٹر چینج بھی بنے گا اور یہ 8 کلومیٹر کاایکسپریس وے ہوگا۔ یہ پروجیکٹ کراچی بیچ کو ٹریفک کا تیز ترین راستہ فراہم کرے گا۔

پی پی پی بورڈ نے پروجیکٹ منظور کر لیا۔ کورنگی لنک روڈ منصوبہ 11.5 کلو میٹر 2X2 لین روڈ ہوگا۔ یہ روڈ کورنگی انڈسٹریل ایریا کیلئے ٹریفک کا بہترین راستہ ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت انٹرنل روڈ بھی تعمیر ہونگے۔ بورڈ نے یہ روڈ پی پی پی موڈ پر تعمیر کرنے کیلئے منظوری دیدی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں