سولہ سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے لڑکے نے خودکشی کرلی

0
71

لاہور: والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر ٹیوشن جاتے ہوئے 16 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے لڑکے نے خودکشی کرلی ہے۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں تین روز قبل سابق ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن عبدالغفار کی بیٹی عیشاء فاطمہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم عبدالمنان نے سرگودھا اپنے گھر میں خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالمنان سرگودھا کا رہائشی تھا اور لاہور میں پڑھنے کے لئے آیا ہوا تھا۔وہ مقتولہ عیشاء فاطمہ کا کلاس فیلو تھا۔ دونوں کی آپس میں گہری دوستی تھی۔ چند ماہ قبل مقتولہ نے اس سے تعلق ختم کردیا تھا۔ جس کا عبدالمنان کو رنج تھا۔ اسی پاداش میں اس نے چوہنگ کے علاقے میں جوبلی ٹاؤن اشارے پر عیشاء فاطمہ کو والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ٹیوشن جاتے ہوئے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوکر اپنے گھر سرگودھا چلا گیا تھا۔

لاہور پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی لوکیشن ٹریس کی۔ جب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے اس کے گھر سرگودھا پہنچی تو پتہ چلا کہ ملزم عبدالمنان نے گھر کی چھت پر جا کر خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں