ٹھٹھہ کے قریب ملا کا تیار پل پر وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

0
21

ٹھٹھہ: جھرک کے قریب ملا کا تیار پل پر وین اور ٹرک میں تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جنکہ سماجی خاتون رہنما راحیلہ بھٹو سمیت 15 زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد سے آنے والی مسافر وین جھرک میں قومی شاہراہ پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین 4 مرد اور ایک بچی جاں بحق ہوئے۔ جانبحق ہونے والوں میں نادر بروہی ساکن شھداد کوٹ غلام حسین میمن ساکن کوٹری، مختیار علی ساکن ٹھٹھہ، ذوالفقار ساکن حیدرآباد، حاجراں ساکن سجاول اور محمد علی شامل ہیں، جبکہ 10افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں نور جہاں، راحیلا بھٹو ایڈووکیٹ، عزیزاں، غلام مصطفی، عبدالستار صابر، قربان، سکندر، کریم بخش شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی میتوں کو ریسکیو کرکے قریبی سول اسپتال جھرک پہنچایا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جھرک کے سول اسپتال منتقل کردیا گی۔ شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں