سندھ کابینہ میں چار نئے وزراء نے شامل، گورنر سندھ نے حلف لیا

0
77

کراچی: گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کابینہ میں شامل کئیے جانے والے وزراء کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزراءسے حلف لیا۔

حلف لینے والے وزراء میں ایم پی ایز گیان چند عیسارانی عرف گیانو مل، محمد ساجد جوکھیو، سید ضیاء عباس شاہ اور جام خان شورو شامل تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ حلف کی پاسداری مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ سندھ کابینہ کے اراکین آئین کی بالا دستی، قانون کی حکمرانی اور گڈ گورنینس کے لئیے خلوص نیت کے ساتھ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔ گورنر نے کابینہ میں شامل نئے وزراء کو مبارکباد دی۔

منظور وسان، فیاض بٹ، رسول بخش چانڈیو، صغیر قریشی ، لیاقت آسکانی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مقرر کردیئے گئے۔ علی احمد جان، اقبال ساند، آصف علی، سلمان عبداللہ مراد وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔

تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دررانی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں