کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو رواں کرنے کے لئے نیشنل میری ٹائم ڈیزاسٹر کنٹنجنسی پلان فعال

0
69

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ کو رواں کرنے کے لئے نیشنل میری ٹائم ڈیزاسٹر کنٹنجنسی پلان (آلودگی) فعال کر دیا گیا ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف پاکستان میری ٹائم ڈیزاسٹر مینجمنٹ بورڈ کے چئیرمین کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ نیول چیف نے آلودگی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے نیشنل کنٹنجینسی پلان کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی فعالی کے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف(آپریشنز) کی سربراہی میں میری ٹائم ڈیزاسٹر رسپانس کمیٹی کےاجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں چئیرمین کے پی ٹی, ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ اور دیگر ملکی میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز کے نمائندگان شریک تھے۔ جہاز سے ممکنہ تیل کے رساؤ کی صورت میں تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے جہاز کے اطراف انسداد آلودگی بیرئیر بھی لگایا جا رہا ہے اور پاک بحریہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں