میمن گوٹھ میں جُوئے کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، تھانہ میمن گوٹھ کا ایس ایچ او ہیڈ محرر سمیت گرفتار

0
96

کراچی: ماضی میں کراچی پولیس چیف سے اچھی کارکردگی کا سرٹیفیکیٹ لینے والا ڈی ایس پی کنور آصف جرائم پیشہ افراد کا سرپرست نکلا۔ ڈی ایس پی میمن گوٹھ کنور آصف نے تھانہ میمن گوٹھ کے نزدیک شہر کے سب سے بڑے جوئے کا اڈہ قائم کیا۔

عوامی شکایات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹس لے کر ایس ایس یو کمانڈوز سے کارروائی کروادی۔ کارروائی میں سو سے زائد جواریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ڈی پی او میمن گوٹھ کنور آصف کے ماتحت تھانہ میمن گوٹھ اور تھانہ گڈاپ آتے ہیں۔ کنور آصف کی جانب سے دونوں تھانوں کی حدود میں بھاری نذرانوں کے عوض منظم جرائم کی چھوٹ دی گئی۔ کنور آصف کی سرپرستی میں ایرانی ڈیزل، ٹینکروں سے ڈیزل اور پیٹرول کی چوری کا سب سے بڑا اور منظم نیٹ بھی ان دونوں تھانوں کی حدود میں چل رہا ہے۔

شہر کے سب سے بڑے گٹکے اور ماوے کے کارخانے، جعلی کھاد اور جعلی زرعی ادویات بنانے کے کارخانوں کو بھی کنور آصف سرپرستی حاصل ہے۔ سرکاری زمینوں پر قبضے اور جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ملوث لینڈ مافیا پر بھی ڈی ایس پی کنور آصف کا ہاتھ ہے۔

معاشرے میں زہر بیچنے والے منشیات فروشوں کو بھی ڈی ایس پی کنور آصف کی آشیرباد حاصل تھی۔ کنور آصف کی سرپرستی میں میمن گوٹھ شہر میں قائم وائین شاپ غیر قانونی طور پر رات دیر تک اور جمعے کو بھی کھلا ہوتا ہے۔

جوا کے اڈے پر چھاپے کے بعد تھانہ میمن گوٹھ کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو تو گرفتار کرلیا گیا لیکن با اثر ڈی ایس پی کنور آصف کو صرف معطل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں