شبلی فراز کس ڈھٹائی نااہل حکومت کا دفاع کرتے ہیں، مرتضی وہاب

0
59

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فراز “سلیکٹیڈ” کا دفاع کرنے میں اپنی کارکردگی کی استعداد ظاہر کررہے ہیں۔
نااہل وفاقی حکومت کا دفاع پریس کانفرنسوں سے کیا جارہا ہے۔ شبلی فراز کم از اپ کم اپنی “یو’ ٹرن حکومت کو معصوم ثابت نہ کریں۔ مہنگائی آسمان پر اٹھانے کے بعد پریس کانفرنسوں کی بھرمار کیا معنی رکھتی ہے۔

سلیکٹیڈ حکومت کے نکمے پن کو پریس کانفرنسوں سے چھپایا نہیں جاسکتا۔ نکمی حکومت میں ترجمانوں کی فوج صرف قصیدہ خوانی میں مصروف عمل ہے۔ عوام مہنگائی سے سسک سسک کر مر جائے مگر صبح شام پریس کانفرنس کتنا لازمی ہے۔ شبلی فراز کس ڈھٹائی نااہل حکومت کا دفاع کرتے ہیں۔ تحریک انصاف میں ترجمانوں کا کام صرف مخالفین پر الزام تراشیاں کرنا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں