وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بلتستان کے کوہ پیماؤں کی ملاقات

0
41

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آکسیجن کے بغیر کے ٹو چوٹی سرکرنے والے بلتستان کے کوہ پیماؤں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ضلع گانچھے کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کے ٹیم لیڈر محمد تقی، یوسف علی، مشتاق احمد، محمد حسن اور علی درانی نے وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کوہ پیماؤں کو 10 لاکھ روپے کاچیک دیا اور بغیر آکسیجن کے ٹو چوٹی سر کرنے پر کوہ پیماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود اپنی ہمت اور صلاحیتوں سے کے ٹو کی چوٹی سر کر نا قابل فخر کارنامہ ہے۔ آپ جیسے باہمت نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں اور کے ٹو سر کرنے والے بلتستانی کوہ پیماہ پاکستان کا فخر ہیں۔

ٹیم لیڈر کوہ پیماہ محمد تقی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعلی آفس بلا کر ہمیں عزت دی اور ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی ہمارے عزم کو مزید بڑھائے گی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں