کسٹم آفیسر پر کرپشن ثابت ہونے پر 10 سال قید، 6 کروڑ روپے جرمانہ، اثاثہ جات ضبط کرنے کا حکم

0
152

لاہور: احتساب عدالت نے کرپشن ثابت ہونے پر کسٹم آفیسر افتخار احمد چیمہ کو 10 سال قید، 6 کروڑ روپے جرمانے اور کرپشن کی رقم سے بنائے گئے اپنے اور اہلیہ کے نام تمام اثاثہ جات بحق سرکار ضبط کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

 فیصلہ لاہور کی احتساب عدالت نمبر 4 کے جج سجاد احمد نے جاری کیا، احتساب عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کی جانب سے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کے نام موجود دیگر اثاثہ جات کو بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جائے، ملزم افتخار احمد کو سزا مکمل ہونے کے 10 سال بعد تک کسی بھی سرکاری عہدہ کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف جاری فیصلہ کے مطابق ملزم افتخار احمد کو اگلے 10 سال تک کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری بینک سے مالی قرض یا لین دین کیلئے بھی نا اہل قرار دیا گیا ہے۔

معزز احتساب عدالت نے ملزم افتخار احمد چیمہ کو فوری طور پر سینٹرل جیل لاہور منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ نیب لاہور نے ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرتے ہوئے 2017 میں کرپشن ریفرنس احتساب عدالت کے روبرو دائر کیا۔

 ترجمان کے مطابق نیب لاہور کا 2020 کے دوران ملزمان کو سزائیں دلوانے کا مجموعی تناسب 78 فیصد رہا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی واضح ہدایات ہیں کہ بدعنوانی کے تمام مقدمات میں ٹھوس شواہد پر مبنی ریفرنس معزز عدالتوں میں دائر کئے جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں