وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ائیرپورٹ آمد پر اعلیٰ افسروں کو فوری طلب کرلیا

0
28

ملتان: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملتان آمد
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ائیرپورٹ آمد پر اعلیٰ افسروں کو فوری طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ملتان ائیر پورٹ کے لاؤنج میں اجلاس کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی امن عامہ کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت ہوئے کہا کہ۔موجودہ صورتحا ل کے تناظر میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ قانون شکن عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے

 وزیراعلی عثمان بزدار نے ملتان کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ملتان ڈویژن میں فلاح عامہ کے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔ منصوبوں میں معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں