کے یو جے کے رکن سینئر اسپورٹس جرنلسٹ نسیم راجپوت کے والد انتقال کرگئے، نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہر گلستان جوہر میں کی جائے گی

0
130

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن سینئر صحافی اسپورٹس اینکر نسیم راجپوت کے والد کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے، اناللّہ و انا الیہ راجعون۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے نسیم راجپوت کے والدکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم کی نماز جنازہ کل 23دسمبر بروز جمعرات کو بعد نماز ظہر گلستان جوہر بلاک 14 میں واقع مسجد فیض السلام میں ادا کی جائے گی۔

کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں نسیم راجپوت سے تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ والد جیسی ہستی کا دنیا سے چلے جانا بے شک ایک صدمہ عظیم ہے لیکن ہمیں اللّہ کی رضا میں راضی رہنا چاہیے دکھ کی اس گھڑی میں کے یو جے سمیت کراچی کی تمام صحافی برادری نسیم راجپوت اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔ کے یو جے نے نسیم راجپوت کے والد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں