ناظم جوکھیو قتل کیس، عدالت کا نئے تفتیشی افسر کو فائل سمیت پیش ہونے کا حکم

0
143

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے نئے تفتیشی افسر کو فائل سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، کیس میں عبوری ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان سلیم سالار اور محمد سومار پیش ہوئے۔

مقدمے کے سابق تفتیشی افسر مرتضیٰ باجوہ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ مقدمے کی تفتیش نئے افسر کو منتقل ہوگئی ہے، کیس کی فائل نئے تفتیشی افسر کے پاس ہے۔

اس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے نئے تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ مقدمے کی فائل بھی آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ مقدمے میں ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔ قتل کیس میں نامزد ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے بلوچستان ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے جبکہ جام عبدالکریم کے بھائی ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزمان پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں