خیرپور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، صحافی اصغر کھنڈ ہلاک

0
96

خیرپور: ضلع بدامنی کے لپیٹ میں، احمد پور میں نجی ٹی وی اور نیوز پیپر احمد پور کے رپورٹر اصغر کھنڈ قتل کردیے۔ نامعلوم افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول اصغر کھنڈ گھر سے مقامی پریس کلب جا رہے تھے۔ راستے میں گھات لگائے ملزم نے صحافی پر گولیوں کی بوچھار کردی۔

صحافی اصغر کھنڈ گھر کا واحد کفیل تھا اور گزشتہ بیس سال صحافت سے وابستہ تھا۔ صحافی کے قتل پر صحافیوں اور علاقے میں سوگ کے صورتحال ہوگئی۔ صحافی اصغر کھنڈ سندھی معروف اخبار سوبھ کے رپورٹر تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں