محکمہ موسمیات کا بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کے حوالے سے چوتھا الرٹ جاری

0
18

‏کراچی: محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں بننے والے سمندری طوفان کے حوالے سے چوتھا الرٹ جاری کردیا۔ طوفان مزید درجہ شدت بڑھنے کے بعد سی وئیر سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہوگیا۔

طوفان کراچی سے 1880اور گوادر سے 1670کلومیٹر کےفاصلے پر ہے اور طوفان تیج کا فاصلہ صلالہ سے 750 کلومیٹر ہے۔ طوفان کے مرکز میں 100 سے 110 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہواوں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کررہی ہے۔ طوفان کے گرد لہریں 25 فٹ تک بلند ہورہی ہے اور طوفان کل تک مزید شدت اختیار کرنے کے بعد ویری سی وئیر سائیکلونک اسٹروم میں بدل سکتا ہے۔ انتہائی درجے کا طوفان بننے کے بعد مغرب/ شمال مغرب میں عمان اور یمن کی بندرگاہ کی جانب بڑھے گا۔

محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان کے اثرات سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں