پورٹ قاسم کے گودام پر اسسٹنٹ کمشنر اور رینجرز کا چھاپہ، چینی کی 78 ہزار بوریاں برآمد

0
136

کراچی: ڈپٹی کمشنر ملیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری کی ہدایت پر رینجرز کے ونگ  کمانڈر 52 ونگ کرنل ضیاء اور اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم سید ناد علی شاہ نے پورٹ قاسم میں ایک گودام پر چھاپا کے دوران ذخیرہ کی گئی 78 ہزار چینی کی بوریاں برآمد کرلیں۔ رینجرز اور ملیر انتظامیہ نے چینی کی 78 ہزار بوریاں برآمد ہونے کے بعد گودام کو سیل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر ملیر محمد سعید لغاری کے مطابق برآمد ہونے والی چینی کی مالک 50 کروڑ سے زائد ہے۔ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں