اسٹیل ٹاون پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، موبائلوں کے آئی ایم ای آئی اور سافٹ ویئر تبدیل کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

0
387

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موبائلوں کے آئی ایم ای آئی اور سافٹ ویئر تبدیل کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ایک ملزم موبائل لاتا اور دوسرا سسٹم تبدیل کردیتا تھا اور ملزمان اب تک چار سو سے زائد موبائلوں کے آیی ایم ای آیی تبدیل کرچکے ہیں۔

ملزمان سے دو لیپ ٹاپ اور 15 سے زائد موبائل بھی برآمد کرلیے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے سافٹ ویئر یو ایس بی بھی برآمد کی گئیں ہیں۔ گرفتار ملزمان چوری اور چھینے ہوئے موبائلوں کا سسٹم تبدیل کرتے تھے۔ گرفتار ملزم زیشان کی موبائل دکان بھی ہے۔ ملزمان اوصاف اور زیشان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں