وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات

0
153

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعلی سندھ نے وزیرِ اعظم کو پہلے کابینہ اجلاس میں ملکی ترقی کیلئے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے دوران عوام کو دیئے گیے ریلیف پیکیج پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں