ڈی ایم سی ملیر کرپشن میں ملوث کائونٹنٹ کو ہٹادیا گیا، تاحال عہدے براجمان

0
122

کراچی: ڈی ایم سی ملیر میں اربوں روپوں کی کرپش میں ملوث اکاؤنٹ افسر ناصر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ہٹانے کے باوجود بااثر افسر اپنے آفس میں براجمان ہے۔

بااثراکاؤنٹنٹ افسر ڈی ایم سی ناصر خان کے دو چہیتے اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹز  ہمایوں جوکھیو اور شبیر شیخ نے ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر جعلی دستخطوں کے زریعے لاکھوں روپوں کی کرپشن کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمانہ انکوائری کا آغاز ہوا تو کرپشن میں ملوث کرپٹ افسران سے دستاویزات طلب کی گئیں لیکن دونوں بااثر اکاؤنٹنٹز انکوائری افسر کے سامنے روبرو پیش نہیں ہوئے۔

ایک ہفتہ پہلے 30 اگست کو لوکل گورنمنٹ نے ڈی ایم سی ملیر کے اکاؤنٹ افسر ناصر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ زرائع کے مطابق عہدے سے ہٹانے کے باوجود ناصر خان گزشتہ دو روز سے اپنے آفس میں براجمان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں