پولیس کی سعدی ٹائون میں کارروائی، جعلی ونگ کمانڈر گرفتار

0
46

کراچی: کورنگی زمان ٹائون تفتیشی پولیس نے سعدی ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ونگ کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

ُپولیس کے مطابق گرفتار جعلی ونگ کمانڈر شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے اور ملزم زیشان خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر ظاہر کرتا تھا۔ گرفتار ملزم رئیس گھرانوں کی خواتین سے شادی کرکے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش تین شادیاں کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خواتین سے شادی کے بعد کاروبار کے لیے کروڑوں روپے لے چکا ہے اور ملزم شہریوں سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے جعلی دستاویزات بھی برامد ہوئے جبکہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں