سوشل میڈیا پر ڈکیتی کی وڈیو وائرل کا معاملہ، ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار

0
81

کراچی: سوشل میڈیا پر نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کی وڈیو وائرل ہونے پر شاہراہِ نور جہاں پولیس نے میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈکیتی کی وڈیو ایک شہری نے اپنے موبائل فون سے بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور البتہ کسی شہری نے اس واقعہ کی رپورٹ نہیں کروائی تھی تو بمدعیت سرکار شاہراہِ نور جہاں تھانے میں مقدمہ 553/22 درج کیا گیا۔

پولیس نے تکنیکی و ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں شامل ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سہیل مسیح ولد مورس مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کا دوسرا ساتھی عدنان شہزاد عرف عدنان البرٹ ابھی تک فرار ہے۔ جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان نے وڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنا فون بند کردیا تھا اور مسلسل ٹکانے بدل بدل کر چھپتے پھر رہے تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے متعدد مقامات پر چھاہے مارے مگر ملزم مسلسل ٹھکانے بدل رہے تھے۔

گرفتار ملزم سہیل مسیح ڈکیتی کی وائرل وڈیو میں موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور ملزم سہیل کے قبضے سے دورانِ گرفتاری 1 پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، پرس،1 موبائل فون اور 1 عدد گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم کے خلاف دہشتگردی اور ڈکیتی کے مقدمات قائم کرکے پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں