گلشن حدید میں سابق کرکٹر پر حملہ کے معاملہ، کلعدم ایس آر اے کا دہشت گرد گرفتار

0
248

کراچی: گلشن حدید میں سابق کرکٹر اعجاز احمد پر حملہ کرنے والا کلعدم ایس آر اے کا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی آپریشن کراچی اور وفاقی حساس ادارے نے گلشن حدید اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم ‏ایس آر اے کے دہشت گرد عبیداللہ لانگا کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور معہ میگزین اور 3 راؤنڈ برآمد کرلیے گئے۔

ملزم نے ابتدائی انٹروگیشن میں انکشاف کیا کہ میں نے اپنے کمانڈر (مزاحمت کار ایس آر اے)‏ انعام عباسی اور معشوق قمبرانی کے کہنے پر 11 اپریل کو گلشن حدید فیز 2 میں گجر ڈیری کے مالک اعجاز احمد پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں