سانحہ مواچھ گوٹھ، شہزور ٹرک کو دھماکے سے اڑانے والے ملزمان تاحال گرفت میں نہ آسکے

0
59

‏کراچی: 14 اگست کی رات کو مواچھ گوٹھ میں شہزور ٹرک کو دھماکے سے اڑانے والے ملزمان تاحال گرفت میں نہ آسکے۔ سی ٹی ڈی سندھ کی جانب سے دوبارہ اخبار میں ملزمان کی گرفتاری میں مدد کے لئے اشتہار دے دیا گیا۔

دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ معلومات دینے والے شخص کو 50 لاکھ روپے انعام کے ساتھ اسکی شناخت کو بھی صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔ دہشت گردی کے واقعے میں 13 افراد جان بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد پہلے بھی ایک مرتبہ اخبار میں اشتہار دیا جاچکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں