کراچی کی عدالت کا ماروی سرمد سمیت عورت مارچ منتظمین کے خلاف مقدمے کا حکم

0
48

کراچی: مقامی عدالت نے اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ کے خلاف مقدمے کے اندارج کا حکم دیدیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ساؤتھ کے روبرو عورت مارچ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار جی ایم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ کو ہم نے کراچی بار میں لگے ٹی وی پر دیکھا، عورت مارچ کے خلاف کراچی بار نے مذمتی قرارداد بھی منظور کی۔ کیونکہ اس میں انتشار پھیلانے والے، فُحش اور اسلام مخالف نعرے لگائے گئے جس سے توہینِ اسلام ہوئی۔ اس حوالے سے ہم نے 15 مارچ کو تھانے میں درخواست دی لیکن درخواست وصول نہیں کی گئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ماروی سرمد اور طوبیٰ سید و دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سٹی کورٹ پولیس کو جی ایم آرائیں ایڈووکیٹ کا بیان ریکارڈ کرکے کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں