سندھ کے بلدیاتی انتخابات تین سے چار ماہ کیلئے ملتوی کئے جائیں، جے یو آئی سندھ

0
111

جے یو آئی سندھ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر، صوبائی الیکشن کمشنر چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری کے نام خط لکھ دیا۔ مذکورہ خط صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشدمحمود سومرو کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کو تین سے چار ماہ کیلئے ملتوی کئے جائیں۔ اگلے تین سے چار ماہ سندھ بھر میں موسم شدید گرم ہوگا گرمی کے باعث ٹرن آؤٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شدید گرمی میں سندھ کے عوام کا معمولات زندگی شدید متاثر ہوجاتی ہیں۔ آج بھی جیکب آباد مین شدت 51 سینٹی گریڈ رہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بدترین گرمی میں سیاسی جماعتوں کیلئے ووٹر کا نکالنا ناممکن ہوگا۔ سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدواروں کیلئے الیکشن کمپین میں عوام کی شرکت چیلنج ہوگا۔ موسم کی سازگاری تک 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات فوری ملتوی کئے جائیں۔

یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ہائی کورٹ میں بلدیاتی قانون مین ترامیم تک انتخابات روکنے کے بھی پیٹیشن جمع کروائی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں