راولپنڈی میں ایف آئی اے کا چھاپہ، 9 ارب روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی’ ڈالر برآمد، کئی افراد گرفتار

0
210

راولپنڈی: نوربُرج پلازہ مری روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کاچھاپہ، 9 ارب روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اور ڈالر برآمد، پلازہ کی بیسمنٹ سے ہاوسنگ سوسائٹی مالکان اور زمینوں کےکاروبار سمیت مبینہ طور پر میڈیا انڈسٹری سے وابسطہ شخصیات کے مبینہ طور پر ڈمپ شدہ کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی وملکی کرنسی و لاکرز برآمد،
ٹیم کو گنتی کرنے میں بھی مشکلات، کاروباری شخصیت نے مقامی پلازہ میں نجی بینک قائم کررکھا تھا، پلازہ سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل سیف برآمد کر لیے، ایف آئی اے نے دیگر اداروں سے مدد طلب کرلی۔ 13 لاکرز سے رقوم رات گئے تک نکالی جاتی رہیں۔ صرف ایک جگہ سے کروڑوں روپے برآمد کر لئے گئے، 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

نور بُرج پلازہ پراپرٹی ٹائیکون، روزنامہ اساس اور الحرم سٹی کے شیخ افتخار عادل کی ملکیت میں ہے۔ 1995 میں گلشن کشمیر بھی بنایا تھا جس کا قبضہ آج تک کسی آلاٹیز کو نہیں ملا جبکہ الحرم سٹی دانیال بلاک کے الاٹ شدہ پلاٹ 25 سال بعد بھی نہیں دیے گئے۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف آئی اے نے جہلم میں چھاپہ مار کر ایچ اینڈ ایچ اور الحمید کرنسی ایکسچینج سے لاکھوں ڈالرز، پاؤنڈ اور ریال اور کروڑوں روپے برآمد کرلئے اور 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں