وقت پر ریٹائرڈ ہونے والوں کی عزت، سیشن جج نے ‘سرکاری’ مالی کو رُخصت کیا

0
97

ملتان: ‏وقت پر ریٹائرڈ ہونے والوں کی بھی عزت ہے اور اسی طرح حقیقت کے طور پر پنجاب کی ڈسٹرکٹ کورٹ راجن پور میں ایک مالی چاچا عبد الخالق اپنی 60 سالہ سرکاری ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوا تو سیشن جج ابراہیم اصغر نے بذات خود اعزاز و اکرام کے ساتھ اپنے پروٹوکول میں رخصت کیا۔

ڈسٹرکٹ کورٹ راجن پور میں 60 سالہ چاچا عبد الخالق سرکاری مالی جب ریٹائرڈ ہوکر گھر جانے لگا تو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سیشن جج، وکلاء اور اسٹاف نے جاتے ہوئے پھول کے ہار پہنائے اور تالیاں بجاکر عزت دی۔ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب سیشن عدالت کے جج ابراہیم اصغر نے بذات خود اعزاز و اکرام کے ساتھ رخصت کرتے ہوئے اپنی گاڑی کا دروازہ کھولا اور گاڑی میں بٹھاکر اپنے ڈرائیور کے ہمراہ رُخصت کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں