پیپلز یوتھ کراچی ڈویژن کا شہداء کیلئے قران خوانی اہتمام، شہداء پیپلز یوتھ کو خراج عقیدت

0
29

کراچی: پیپلز یوتھ کراچی ڈویژن کی جانب سے پیپلز یوتھ کراچی کے سابق صدر شہید عامر شاہ، شہید خالد جاگیرانی، شہید عامر گبول اور پیپلز یوتھ کراچی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پیپلز سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی، نعت خوانی و تعزیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔

قرآن و نعت خوانی کے اختتام پر تعزیتی اجتماع سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی، پیپلز یوتھ سندھ کے صدر و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ جاوید نایاب لغاری، صدر پیپلز یوتھ کراچی راشد خاصخیلی نے خطاب کیا۔

خطاب میں جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ عامر شاہ کے دورِ صدارت میں پیپلز یوتھ کراچی میں مشکل حالات کے باوجود پروان چڑھی اُنہوں نے جبر کا مقابلہ سر اونچا اور سینہ وار کرکے کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امن کے فلسفے کا پرچار آخری دم تک جاری رکھا۔

سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ عامر شاہ کی شہادت پاکستان پیپلز پارٹی کا وہ نقصان ہے جس کا ازالہ ہم کبھی نہیں کرپائیں گے۔ عامر شاہ جیسے بہادر نوجوان رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اثاثہ ہیں آج بھی پیپلز پارٹی عامر شاہ و دیگر شہداء کی کمی کو محسوس کرتی ہے۔

تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئی پیپلز یوتھ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری نے کہا کہ پیپلز یوتھ کراچی کے سابق صدر شہید عامر شاہ، خالد جاگیرانی، شہید عامر گبول اور پیپلز یوتھ کے دیگر شہداء نے کراچی میں ظالموں اور قاتلوں کے سامنے سر نہ جھکایا اور پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی میں پروان چڑھایا۔ جاوید نایاب نے مزید کہا کہ کراچی کے لوگوں کا پاکستان پیپلز پارٹی جانب متوجہ رہنا اور انتخابات میں کامیابی شہداء کی قُربانیوں کی مرہون منت ہیں۔

تعزیتی اجتماع میں نائب صدر پی پی پی کراچی سردار خان، پیپلز یوتھ کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری حیدر خان، سیکریٹری اطاعات فرید میمن پیپلز یوتھ کراچی کے تمام اضلع کے کارکنان و ذمہ داران، پیپلز یوتھ کے سابقہ عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں