بچی فریحہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار

0
523

کراچی: ملیر کے علاقے شاہ ٹائون پپری میں دو روز قبل اغوا ہونے والی معصوم بچی کی لاش ملنے کا واقعہ پر بن قاسم پولیس نے معصوم 6 سالہ بچی فرح کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک مرکزی ملزم انتظار حسین کو گرفتار کرلیا۔

مقتول فرح کی لاش کو بوری میں بند کرکے موٹر سائکل پر نالے میں پھینکنے والا سہولت کار ملزم کا دوست اللہ رکھا کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی سردار حسن نیازی کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے میڈیکل کیلئے روانہ کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم انتظار کو گرفتار کر لیا ہے اور پولیس نے چوبیس گھنٹے مہلت مانگی تھی مگر اسے پہلے ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے بچی کو جھانسا دے کر لے گیا اور بچی کے ساتھ زیادتی کی جس کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔ 6 سالہ فرح دختر اعظم تین روز قبل غائب ہوگئی تھی اور گزشتہ روز اسٹیل ملز کے نالے سے معصوم بچی کی لاش ملی تھی۔

لاش ملنے کے بعد لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے

کو بند کردیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں