بحریہ ٹائون میں قتل ہونے والے طالب علم کا ایک اور ملزم گرفتار

0
131

کراچی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹائون میں قتل ہونے والے طالب علم جزلان کیس کا ایک اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ گڈاپ سٹی انویسٹی گیشن کے ہاتھوں گرفتار ملزم کا نام انشال بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم انشال ایک جگہ سے دوسری جگہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا اور ولیس نے ملزم انشال کے روپوشی کے مقام کی خبر ملنے پر کارروائی کی۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے معمولی جھگڑے پر اپنے ساتھیوں عرفان اور احسان کے ساتھ مل کر جزلان کو قتل کیا۔ جزلان کے قتل کے بعد پولیس نے محمد حسنین اور محمد فیض نامی دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ حسنین اور فیض کی گرفتار کے ساتھ ہی ملزم انشال اپنے دوست مرکزی ملزم عرفان اور احسان کے ساتھ پنجاب فرار ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں