لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش کارروائی میں مارا گیا

0
313

لاہور: لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں مارا گیا۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش اور اس کا ساتھی اسماعیل ہلاک ہوگیا ہے۔ بدنام زمانہ ملزم خدا بخش قتل وغارت گری، ڈکیتی، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلوں ودیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش کی پولیس کو مخبری کرنے کے شبہ میں رمضان نامی شخص کو ناک کان منہ اور بازوں پر بیدردی سے گولیاں مارنے اور کاٹنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں