اپوزیشن نے اڑھائی برس میں ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو زک پہنچائی، وزیر اعلی پنجاب

0
34

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا بیان میں کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اڑھائی برس میں ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو زک پہنچائی۔ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن کا منفی کردار کبھی بھی اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھا جائے گا۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی انہوں نے عوام کیلئے کچھ کیا ہے۔ ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کوہر موقع پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے، نا کہ لوٹ مار اور کرپشن کا ہے ماضی میں سیاست کو بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سیاسی لوٹ مار کے کلچر کو دفن کیا ہے۔ پنجاب میں با اثر قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے۔ اربوں روپے کی قیمتی اراضی کو واگزار کرایا گیا ہے۔  وزیراعظم عمران خان کا شفاف پاکستان حقیقت میں بدل رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں