ایف آئی اے کی کاروائی، کروڑوں روپے کا غبن کرنے والا یوٹیلیٹی اسٹور گلشن حدید کا انچارج گرفتار

0
246

کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 16 کروڑ سے زائد کا غبن کرنیوالے یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج کو گرفتار کرلیا، غبن کردہ رقم سے ملزم نے ڈیفنس میں ایک سپر اسٹور کھول رکھا تھا۔

کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران 16 کروڑ سے زائد کا غبن کرنیوالے یوٹلیٹی اسٹور کے انچارج کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ مختار وسیم نامی ملزم گلشن حدید یوٹیلٹی اسٹور کا انچارج تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے 1 کروڑ 27 لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں ملزم کی جانب سے 16 کروڑ روپے غبن کے شواہد ملے، غبن کردہ رقم سے ملزم نے ڈیفنس میں ایک سپر اسٹور کھول رکھا تھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں