سانحہ مواچھ گوٹھ کے شہداء کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

0
193

کراچی: حکومت سندھ نے مواچھ گوٹھ سانحے میں شہید افراد کے لواحقین کے لئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ تمام زخمیوں کے علاج کے اخراجات بھی اٹھائے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہداء کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ حکومت سندھ متاثرہ شہریوں کی مدد اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں