کراچی کی15 سالہ لڑکی پراسرار طور پر لاہور سے نیم بیہوشی کی حالت میں مل گئی

0
104

لاہور: کراچی والد کے ساتھ بازار جانے والی 15 سالہ لڑکی پراسرار طور پر لاہور سے نیم بیہوشی کی حالت میں ملی ہے۔

لاہور کے علاقے ڈیوس روڈ سے نیم بیہوشی کی حالت میں ملنے والی 15سالہ لڑکی علینا صابر کا کہنا ہے کہ وہ ڈی ایچ اے کراچی کی رہائشی ہے۔ میں اپنے پاپاکے ساتھ کراچی بازار میں گئی تھی۔میں لاہور کیسے پہچی مجھے کچھ یاد نہیں۔

پولیس نے لڑکی کا طبی معائنہ کروانے کے لیے اسے میو ہسپتال منتقل کردیااور لڑکی کے والدین کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس نے لڑکی کراچی سے لاہور کیسے پہنچی؟،اس کے اغواء اور زیادتی سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں