حکومت سندھ کا اطلاعات تک رسائی کے قانون پر تمام محکموں کو عملدرآمد کرنے کا حکم

0
38

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اطلاعات تک رسائی کے قانون پر تمام محکموں کو عملدرآمد کرنے کا حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ محمد حسن اکبر، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن خاور چیف انفارمیشن کمشنر سید جاوید علی اور دیگر شریک ہوئے۔ مختلف محکموں کی جانب سے قانون پر عمل نہ کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے کہا کہ تمام صوبائی محکمے، ان کے ذیلی ادارے اور خودمختار ادارے اطلاعات تک رسائی کے قانون پر مکمل عمل کریں۔ تمام محکموں میں ایک پبلک انفارمیشن افسر (فوکل پرسن) کا تقرر کیا جائے۔ سیکشن 6 کے تحت اپنے تمام محکمے معلومات ویب سائٹ پر رکھیں۔ 10 روز کے اندر تمام محکمے سیکشن 6 کے تحت انفارمیشن کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں۔

چیف انفارمیشن کمشنر نے اجلاس میں بتایا کہ انفارمیشن کمیشن میں اس وقت 72 درخواستیں زیر غور ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے چیف انفارمیشن کمشنر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں 45 روز کے اندر حل کیا جائی۔ انفارمیشن کمیشن کی کارکردگی کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائے۔ محکمہ معلومات کی فراہمی نہیں کرتا تو متعلقہ آفیسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں