ضلع کونسل ٹھٹھہ کا سال 2020-21 کا سالانہ بجٹ پیش کردیا گیا

0
32

ٹھٹھہ: چیئرمین ضلع کونسل ٹھٹھہ غلام قادر پلیجو کی زیر صدارت ضلع کونسل ٹھٹھہ کا بجٹ اجلاس شہید بینظیر بھٹو ہال میں منعقد ہوا- اجلاس میں سال 2020-21 کا 43 کروڑ 99 لاکھ 41 ہزار 236 روپے کا بجٹ ایوان میں پیش کیا گیا جوکہ ممبران نے متفقہ رائے سے منظور کرلیا۔

ضلع چئیرمین غلام قادر پلیجو نے سال  2020-21 کے بجٹ اجلاس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں کوئی بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے اور یہ ٹیکس فری بجٹ ہے جو ٹھٹھہ کے عوام کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے بجٹ کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے او زیڈ ٹی کی مد میں ملنے والی بجٹ 22 کروڑ 39 لاکھ  20 ہزارروپے، زمینی جائداد کے ٹرانسفر پر ٹیکس ایک کروڑ 75 لاکھ روپے، ٹینڈر فی وغیرہ کی مد میں متوقع آمدنی 15 لاکھ روپے، دکانوں، کواٹروں، پلاٹوں و دیگر پراپرٹی کے کرایوں کی مد میں ملنے والی آمدنی 5 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ٹیکس کی مد میں متوقع آمدنی ایک کروڑ 26 لاکھ 81 ہزار 240 روپے جبکہ اوپننگ بیلنس 18 کروڑ 41 لاکھ 44 ہزار 833 روپے شامل ہیں۔

چیئرمن ضلع کونسل نے سال 2020-21 کے اخراجات کا تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی مد میں 11 کروڑ 2 لاکھ 36 ہزار 326 روپے، ضلع کونسل کے انتظامی معاملات کو چلانے کی مد میں ایک کروڑ 17 لاکھ 5 ہزار روپے، ذہین وغریب طلبہ کی اسکالرشپ کی مد میں 45 لاکھ روپے، رٹائرڈ ملازموں کی گریجوئٹی اور پینشن کی مد میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپے، میڈیکل ڈسپینسریز کی مرمت، ادویات اور فرنیچر کی مد میں 85 لاکھ روپے، سال 2019-20 کی جاری اسکیموں کی مد میں 15 کروڑ روپے جبکہ سال 2020-21 کی نئی اسکیموں کے اخراجات کی مد میں 14 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور سال 2020-21 کی بچت کی رقم 3 لاکھ 4 ہزار 747 روپے جبکہ ٹوٹل سالانہ اخراجات کا تخمینہ 43 کروڑ 99 لاکھ 41 ہزار 326 روپے ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں