وزیر توانائی اور عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر کا سندھ سولرائزیشن کے کام کا معائنہ

0
67

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ اور عالمی بنک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر Najy Benhassine نے آج شام جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) میں سندھ سولر انرجی پراجیکٹ کے تحت عالمی بنک کے تعاون سے جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر(جے پی ایم سی) کی عمارتوں کی چھت پر سولر پی وی سسٹم کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر جناح اسپتال کی ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر سیمیں جمالی اور انتظامیہ کے دیگر  متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عالمی بنک کے تعاون سے بڑی سرکاری عمارتوں جن میں پہلی ترجیح اسپتالوں کو دی جارہی ہے کو شمسی بجلی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سولر انرجی پراجیکٹ صوبے میں ماحول دوست توانائی کے فروغ اور گلوبل وارمنگ کے خطرات کو کم کرنے کے ضمن میں ایک اہم منصوبہ ہے اور سندھ حکومت اس منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام تر مساعی بروئے کار لارہی ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ عالمی بنک کے تعاون سے سندھ سولر انرجی پراجیکٹ کے تحت جے پی ایم سی کی 14 عمارتوں اور 2 پارکنگ ایریا کی سولرائزیشن پر 15 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے 1590 کلو واٹ شمسی بجلی کا سسٹم لگایا جا رہا ہے۔ بتایا گیا کہ شمسی بجلی سسٹم کی 20 سال گارنٹی ہے اور اس پر کی گئی انویسٹمنٹ ساڑھے تین سال میں سستی شمسی بجلی کے استعمال سے بچت کے زریعے وصول ہوجائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جے پی ایم سے میں سولرائزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے باقی 20 فیصد کام میں وائرنگ اور دیگر کچھ ضروری کام باقی ہیں اور امید ہے کہ آئندہ 3 ماہ میں بقایا کام بھی مکمل کرکے سولر بجلی کی فراہمی کا نظام فعال کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں