شاہراہ فیصل پر فاٸرنگ کا واقعہ، پسند کی شادی کرنے والا لڑکا جانبحق لڑکی زخمی

0
69

کراچی: ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کے مطابق فاٸرنگ کا واقع تھانہ فیروز آباد کی حدود میں ہوا۔ فاٸرنگ کا واقع پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر ہوا ور فاٸرنگ میں جانبحق کی شناخت وسیم اور زخمیوں میں مسمات کوثر اور نصیر اور ڈراٸیور منیر شاہ سے ہوٸی ہے۔

فاٸرنگ کرنے والوں کی شناخت لڑکی کوثر کے رشتے دار والد عزیز، بھاٸی عظیم، کزن ناصر، چاچا حمید اور ماموں امین سے ہوٸی ہے۔

فاٸرنگ میں جانبحق وسیم نے مسمات کوثر سے پسند کی شادی کی تھی۔ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ درج ہوا۔جوڑے نے حیدرآباد والے مقدمہ کے خلاف سندھ ہاٸی کورٹ میں پٹیشن کی تھی جس کی پیشی سے واپس آ رہے تھے۔ پسند کی شادی کرنے والے وسیم کے ساتھ اس کا بھاٸی نصیر، کزن یاسین اور ڈراٸیور منیر شاہ بھی کورٹ پیشی پر گٸے تھے۔ مقتول وسیم کے کزن یاسین نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچاٸی ملزمان کے نشانہ سے محفوظ رہے۔ ملزمان فاٸرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

موقع سے چلیدہ خول بھی پولیس نے جمع کرکے فارنزک کے لیٸے ترسیل کیٸے جا رہے ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیٸے چھاپہ مار کارواٸیاں جاری رہے گی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں