پاکستان ہمیں جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ملا، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

0
101

 
کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کے ایم سی بلڈنگ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں کہنا ہے کہ پاکستان ہمیں جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ملا، ہمیں اسے معاشی طور پر مضبوط و مستحکم بنانا ہے۔ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے اور کے ایم سی کراچی کی شہ رگ ہے۔ ہمیں کوشش کرنی ہے کہ آنے والا کل ایک شاندار کراچی کی نوید ہو۔ کے ایم سی افسران و ملازمین بہترین کارکردگی کے ذریعہ ادارے کا امیج بہتر بنائیں۔ کے ایم سی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی تو تمام ایشوز از خود حل ہوجائیں گے۔ کراچی کے شہری بہتری کے لئے کے ایم سی اور سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔ امید ہے آنے والا مستقبل ہمارے صوبے اور ملک کے لئے اچھا ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں