ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے

0
62

کراچی: ٹماٹر کی فی کلو قیمت کی ڈبل سنچری مکمل ہوگئی،

اداره شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 60 روپے تک فی کلو مہنگے ہوئے اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔

راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے شہری سب سے مہنگے ٹماٹر خریدنے پر مجبور، ایک ہفتے میں گوجرانوالہ میں ٹماٹر 60 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا۔ راولپنڈی اور فیصل آباد میں ٹماٹر 50 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا۔

لاڑکانہ٫ بنوں٫ خضدار میں ٹماٹر کی قیمت میں فی کلو 40 روپے تک اضافہ ہوا۔

لاہور اور اسلام آباد میں ٹماٹر کی قیمت 30 روپے تک فی کلو بڑھی۔ سیالکوٹ اور ملتان میں ٹماٹر 20 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا۔ حیدر آباد اور پشاور میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 10 روپے تک بڑھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں