سابق خاتون اول مسز بشری عمران نیازی کو نیب کی جانب سے پیش ہونے کے لیے آخری کال اپ نوٹس

0
32

کراچی (مدثر غفور) نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈینیشن علی ناصر نے سابق خاتون اول مسز بشری عمران نیازی کو کمبائنڈ انٹیروگیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے اور اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے آخری کال اپ نوٹس ان کے شوہر کے لاہور کے اور بنی گالا کے پتے پر ارسال کر دیے ہیں۔

نوٹس میں تحریر کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کی منکوحہ ہونے کے ناطے ان کو غیر ممالک سے زیورات کے تحائف ملے جو انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کروائے بغیر معمولی قیمت ادا کرکے اپنے پاس رکھ لیے جبکہ وہ زیورات کروڑوں کی مالیت کے تھے اور ایسا کرنا غیر قانونی تھا۔ زیورات کی تفصیل کچھ یوں دی گئی ہیں کہ 26 جون 2019 کو سونے کی ایک چین بمعہ لاکٹ، کانوں کے ٹاپس، دو انگوٹھیاں اور دو بریسلٹس، 15 ستمبر 2020 کو ایک سونے اور ہیروں کا نیکلس، ایک سونے اور ہیروں کا بریسلیٹ، ایک سونے اور ہیرے کی انگوٹھی اور اے ایک جوڑی سونے اور ہیروں کی ایئر رنگ کی۔ 21 مئی 2021 کو ایک نیکلیس، ایک جوڑی ایئر رنگز، ایک انگوٹھی اور بریسلیٹ گھڑی شامل ہیں۔

نوٹس میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ مذکورہ تحائف توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے گئے اور نہ ہی ان کی اصل قیمت کا تعین کروایا گیا جو کہ توشہ خانہ کے پروسیجر کی خلاف ورزی ہے۔ کیونکہ تحائف کی قیمت نہیں لگوائی گئی اور آپ نے اپنے شوہر کی ملی بھگت سے مملکت کی ملکیت پراپرٹی کو خرد برد کیا اور مالی فائدہ حاصل کیا۔ آپ کو متعدد بار یاد دہانی کروائی گئی کہ ان تحائف کو پیش کریں لیکن آپ ناکام رہیں۔ لہذا اب اس نوٹس کے ذریعے آپ کو آخری بار کہا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے کسی مرد کے ہمراہ کمیٹی کے سامنے اگلے پیر یعنی 11 دسمبر کو پیش ہو جائیں ایسا نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں