‏وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا خطے کی صورتحال پر بیان‏

0
42

ملتان: ‏وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا خطے کی صورتحال پر بیان سامنے آگیا۔ شاہ محمود قریشی کا عالمی براداری سے مطالبہ کرتےہوئے کہنا تھا کہ دنیا کو بھارت کے عزائم کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت کس طرف چل پڑا ہے۔ بھارت غیرقانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے اور بھارت بلوچستان میں شورش کو ہوا دے رہا ہے۔ بھارت کشمیرمیں آبادیاتی تناسب بدلنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارت نے لداخ کے متنازع علاقے میں تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا چین نے ہمیشہ بردباری کا مظاہرہ کیا ہے اور امن کی بات کی اور بھارتی اقدام سے خطے کے امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں