گلشن حدید چورنگی پر صحافتی و سماجی تنظیموں کا صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف احتجاج

0
68

کراچی: ملیر کی صحافی تنظیموں کی کال پر سینئر صحافی جان محمد مہر کے بہمانہ قتل کے خلاف گلشن حدید چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں صحافتی اور سیاسی و سماجی شخصیات نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

احتجاج کے موقع پر صحافی تنظیموں کے قائدین کا کہنا تھا کہ خیرپور میں اصغر کھنڈ اور سکھر میں جان محمد مہر جیسے سینئر صحافیوں کا قتل سندھ کے شعور کا قتل ہے، انہوں نے نظام کی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی، ہمیشہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف لکھا اور مظلوموں کے حق میں آواز اُٹھائی کہ جس کی پاداش میں انہیں بہمانہ قتل کیا گیا۔

اس موقع پر ممبر ایگزیکٹو کائونسل کراچی یونین آف جرنلسٹس مدثر غفور، کے یو جے یونٹ ملیر کے شجاع عمیر، متحدہ صحافی ملیر کے رہنما افتخار نوری، ملیر جرنلسٹ ارگنائزیشن کے صدر منظور سولنگی، ملیر میڈیا سیل کے جنرل سیکٹری حق نواز سومرو، نواز سارگانی، وحید سیال، ملیر پریس کلب کے میر ذوالفقار نے شرکت کی جبکہ سیاسی و سماجی نمائندوں میں  فنکشنل لیگ کے حبیب راجپر، عوامی تحریک ملیر اقبال جروار، زبیر نوناری، قومی عوامی تحریک لیاقت جتیال، پیپلز پارٹی کے صفدر بھٹی نے شرکت کی۔

قائدین کا کہنا تھا کہ جان محمد مہر کا قتل سچی صحافت کے خلاف بغاوت ہے۔ ایک ہفتے میں خیرپور اصغر خان اور اسی ہفتے میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کیا گیا اور انتظامیہ محض اسے زمین کا تنازعہ کہہ کر شہیدوں کا خون بہانا چاہتے ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، شفاف تحقیقات کر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں