کراچی میں پولیس کے بھیس میں وارداتیں کرنے والا تین رکنی گروہ خاتون سمیت گرفتار

0
174

کراچی: ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق شہر میں پولیس کے بھیس وارداتیں کرنے والا تین رکنی گروہ خاتون سمیت گرفتار کردیا گیا۔ ملیر کینٹ پولیس نے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے زکریا گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، کیش، پولیس یونیفارمز، موبائل فونز اور منشیات برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان آئس سمیت مختلف اقسام کے نشے کے عادی ہیں اور رفتار ملزمان نے پولیس کا یونیفارم پہن کر ڈکیتی و راہزنی کی ورداتوں کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا۔ گرفتار ملزمان میں ماریہ، فرحان خان اور سعید احمد شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں