اسٹیل ملز، انچارج ٹائون شپ کے آفس سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری

0
500

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کی رہائشی کالونی اسٹیل ٹائون میں انچارج ٹائون شپ کے آفس سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی فینسی سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

زرائع کے مطابق چند ماہ قبل ڈائریکٹر بینگلو، جی ایم بینگلو اور جی آر بینگلو سمیت مختلف گھروں کے خالی ہونے کے بعد قیمتی اور فینسی فانوس، فینسی لائٹس، جھومر، پھنکے، ٹوٹیاں، فینسی واش روم سیٹس، لاک اور کھانے کی کراکری پلیٹس سمیت مختلف سامان اُتار کر محفوظ رکھنے کیلئے انچارج اسٹیٹ غلام مصطفی کے کمرے میں رکھا گیا تھا تاہم انچارج ٹائون شپ آفس کی کھڑکی توڑ کر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔

انچارج ٹائون شپ فیصل خان نے آفس سے قیمتی سامان چوری ہونے کی نہ ہی ایف آئی آر درج کروائی نہ ہی انچارج اسٹیٹ غلام مصطفی کے خلاف کوئی انکوائری شروع کروائی بلکہ لاکھوں روپے مالیت کے سامان کی چوری کو دبا دیا گیا تھا۔

اسٹیل ملز کی رہائشی کالونی میں قائم ڈائریکٹر بینگلو، جی ایم بینگلو، جی آر بینگلو سمیت مختلف گھروں میں لگنے والی چیزوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور گھر خالی ہونے کی صورت میں اشیاء چیک کرتے ہوئے متعلقہ افسر یا ملازمین کو کلئیرنس دی جاتی ہے جس کا ریکارڈ اسٹیٹ آفس میں موجود ہے۔

واضح رہے کچھ ماہ قبل ایس او سیکورٹی اسٹیل ٹائون کاشف غفور نے سیکورٹی اہلکار عثمان عُرف کمانڈوں کے ساتھ مل کر ریکور کیا ہوا سامان سیکورٹی آفس سے اُٹھاکر بیچ دیا تھا جس کی نہ تو کوئی انکوائری ہوئی بلکہ اپنے ‘خاص بندوں’ کو بچالیا گیا تھا۔

یاد رہے اسٹیل ملز کے اندر پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی دس ارب روپے مالیت کی چوری ہوچکی ہے اور ایف آئی اے نے اسٹیل ملز کے سیکورٹی اہلکاروں سمیت مختلف ملازمین کو انکوائری نوٹس جاری کردیئے ہیں تاہم انچارج ٹائون شپ کے آفس اسٹیل ٹائون میں ہونے والی چوری اور اسٹیل ٹائون میں ہونے والی چوریوں پر ایف آئی اے کی طرف سے نوٹس لیے جانے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں