رینجرز چوکی سمیت دیگر املاک جلانے والے تحریک انصاف کے باپ بیٹا گرفتار

0
67

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رینجرز چوکی سمیت دیگر املاک جلانے والے باپ بیٹا گرفتار کر لیے۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 9 مئی کو شارع فیصل پر رینجرز چوکی اور دیگر سرکاری املاک جلانے میں ملوث باپ اور بیٹا گرفتار کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں عبدالحمید اور حذیفہ شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار باپ بیٹے گلستان جوہر بلاک 13 کے رہائشی ہیں، شارع فیصل پر 9 مئی کو سڑک بلاک کر کے شرپسند عناصر کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا۔

سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے والے عناصر کے خلاف دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، گرفتار ملزم عبدالحمید چوکی جلانے کے بعد بیٹے حذیفہ سے ویڈیو بنواتے ہوئے دہشت گردی کا اعتراف بھی کرتا رہا۔

پولیس حکام کی جانب سے گرفتار ملزم کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں ملزم کا کہنا ہے کہ میرا نام عبد الحمید ہے، 9 مئی کو شارع فیصل پر میں نے پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر رینجرز چوکی جلائی تھی، میرے کہنے پر میری ویڈیو میرے بیٹے حذیفہ نے بنائی تھی اور میرے ہی کہنے پر ویڈیو کو وائرل بھی کیا گیا۔ میں اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں، ملزم عبدالحمید نے پاک فوج زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں