صحافیوں کا شدید ردعمل، سینئر صحافی وارث رضا کو چھوڑ دیا گیا

0
34

کراچی: صحافیوں کا شدید ردعمل رنگ لے آیا، سینئر صحافی وارث رضا جو کہ رات کو گھر سے اٹھائے گئے تھے واپس باخیریت گھر پہنچ گئے ہیں۔ کے یوجے کے سیکرٹری جنرل فہیم صدیقی بھی ہمراہ ہیں۔

صحافی وارث رضا نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خیریت سے ہوں اور گھر پہنچ گیا ہوں۔ مجھے لے جانے والوں نے صحافتی زمہ داریوں کا پوچھا اور مجھ سے میرے کالم سے متعلق پوچھتے رہے۔

یاد رہے سینئر صحافی وارث رضا کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب گلشن اقبال کے بلاک فور اے میں پیش آیا جب ان کے والد اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں